انٹرنیشنلتازہ ترین

امارات: بچوں کی رسائی نہ روکنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جرمانے ہونگے

متحدہ عرب امارات میں بچوں کی رسائی نہ روکنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جرمانے ہونگے۔

متحدہ عرب امارات میں 15سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کو اب والدین کی اجازت کے بعد بھی ستثنا نہیں ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق شناخت کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی اور اے آئی پر مبنی نظام لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم کو جرمانے اور پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔

اماراتی حکام کے مطابق سوشل پلیٹ فارمز کو کم عمر بچوں کے موجودہ اکاؤنٹس بھی بند کرنا ہوں گےاور انہیں قواعد پر عمل درآمد کیلئے 12 ماہ کی مہلت دی گئی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذاتی اکاؤنٹ بنانے، استعمال کرنے یا چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker