انٹرنیشنلتازہ ترینموسم

مکہ مکرمہ اور گردو نواح میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں

ریاض: مکہ مکرمہ اور گردو نواح میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی علاقوں عسیر، باحہ، جازان، مدینہ منورہ اور نجران میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔مکہ مکرمہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب دیہی علاقے الموسم میں 3 افراد ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع نےکہا ہےکہ ڈوبنے والوں میں 35 سالہ نوجوان کے علاوہ 13 سالہ دو لڑکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker