وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا سلطان گولڈن کےلیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرفرازبگٹی نے سلطان گولڈن کی جانب سے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر انعام کا اعلان کیا، وزریراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سلطان گولڈن نے عالمی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سلطان گولڈن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، صوبائی حکومت کھیلوں کےفروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہا ہرباصلاحیت نوجوان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں گے، بلوچستان کا ٹیلنٹ صرف مواقع کا منتظر ہے۔
خیال رہے کہ سلطان گولڈن نے تیزترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ محض 57 سیکنڈ میں طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا، تیزترین ریورس ڈرائیو کار کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا۔



