چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو نکاح کیس میں سزا پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدت میں نکاح کے کیس میں سزا پر تعجب اور افسوس ہے، ہمیں سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات کے بعدآصف زرداری صدرکیلئے پارٹی کے امیدوارہوں گے، پیپلز پارٹی وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے بھی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ پورے ملک سے ہار رہی ہے،مریم نواز کا وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بننا خواب ہے، جبکہ ایم کیو ایم کو بھی اپنی ہار نظر آ رہی ہے اسی لیے وہ پھر پرتشدد واقعات کی سیاست کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ اور سائفر کیس پر میرا بلکل واضح موقف ہے لیکن عدت میں نکاح کے کیس میں سزا پر تعجب اور افسوس ہے، ہمیں سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے۔



