وہ فلم جس کے ٹکٹ ریلیز سے ایک سال قبل ہی فروخت ہوگئے

لاس اینجلس: عروف فلم ڈائریکٹر کرسٹوفر نولن کی ’دی اوڈیسی‘ کی ابتدائی ٹکٹس ریلیز سے ایک سال قبل ہی فروخت ہوگئیں جو ممکنہ طور پر سنیما کی تاریخ کا سب سے طویل پری سیل ریکارڈ ہے۔
17 جولائی 2026 کو ریلیز ہونے والی یہ فلم ہومر کے مشہور یونانی رزمیہ پر مبنی ہے جس میں میٹ ڈیمَن اڈیسیئس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ٹروجن جنگ کے بعد اپنے گھر واپسی کے خطرناک سفر پر نکلتا ہے۔
فلم ’دی اوڈیسی‘ کو فرسٹوفر نولن کا اب تک کا سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے اور اس فلم کی شوٹنگ ابھی جاری ہے۔
جمعرات کو آئی میکس نے دنیا کے 26 مخصوص سنیما گھروں میں اس فلم کے ٹکٹس کی قبل از وقت فروخت شروع کی، یہ وہ سنیما گھر ہیں جو کرسٹوفرنولن کے پسندیدہ 1570 فارمیٹ میں فلم دکھانے کی سہولت رکھتے ہیں، 1570فارمیٹ دنیا کا سب سے بڑا اور ہائی ریزولوشن فلم فارمیٹ سمجھا جاتا ہے۔
یہ محدود شوز 16 سے 19 جولائی 2026 کے دوران ہوں گے اور فلم کے ممکنہ طویل دورانیے کی وجہ سے ہر سینما میں روزانہ صرف ایک شو رکھا گیا ہے۔
اس فلم کی ٹکٹس کی فروخت غیر معمولی رہی اور آئی میکس میلبورن نے ایک رات میں ہی اس کے 1800 ٹکٹس فروخت کردیے، جبکہ امریکا میں زیادہ تر ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہوگئے۔
لندن کے مشہور BFI آئی میکس اور سائنس میوزیم آئی میکس میں بھی تمام ٹکٹس فوراً فروخٹ ہوگئے جبکہ آن لائن بلیک مارکیٹ میں یہ ٹکٹس 300 سے 400 امریکی ڈالر میں دوبارہ فروخت ہو رہے ہیں۔



