صحت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا صوبائی دارالحکومت میں اسپینی روڈ پر زیر تعمیر نیو ٹراما سینٹر کا دورہ

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی اور سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر کی تفصیلی بریفنگ

150 بیڈ پر مشتمل جدید ٹراما سینٹر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، بریفنگ

چار آئی سی یو اور آٹھ او ٹی کے ساتھ نیا ٹراما سینٹر بلوچستان کی سب سے بڑی ایمرجنسی طبی سہولت ہوگا، بریفنگ

منصوبہ صحت کے شعبے میں ایک سنگِ میل ہے اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا جارہا ہے، بریفنگ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نیو ٹراما سینٹر کی تعمیراتی رفتار پر اظہارِ اطمینان

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر اور تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

حکومتِ بلوچستان کا یہ منصوبہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

نیو ٹراما سینٹر کی تکمیل سے صوبے میں ایمرجنسی کیسسز کے فوری اور مؤثر علاج کی نئی گنجائش پیدا ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مریضوں کے لیے جدید آئی سی یو، او ٹی، امیجنگ اور لیبارٹری کی سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنایا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

صوبے کے بڑے شہری مراکز میں جدید طبی ڈھانچے کی توسیع حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

صحت کے شعبے میں اصلاحات اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوامی فلاح کے اہداف تیزی سے حاصل ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker