تازہ ترینانٹرنیشنل

جنگ بندی کے آغاز کے بعد امدادی سامان کے ٹرک غزہ میں داخل

غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد امدادی سامان کے ٹرک مصر سے غزہ میں داخل ہونا شروع ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو میں امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جنگ بندی کے آغاز کے بعدآج تقریباً 200 امدادی ٹرک خوراک، ایندھن اور دیگر مدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ہونا شروع ہوئے۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت روزانہ تقریباً 600 ٹرک امدادی سامان لے کر رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوں گے۔

تاہم رفح کراسنگ کی مرمت کا کام مکمل ہونے تک امدادی ٹرک کرم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کو استعمال کریں گے۔

خیال رہے کہ غزہ میں گزشتہ 15 ماہ سے جاری بد ترین اسرائیلی جارحیت کے بعد آج سے جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے۔

جنگ بندی کے پہلے روز حماس کی جانب سے 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے آج 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

اسرائیلی جیل میں اس وقت ریڈ کراس کی ٹیم رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصدیق کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker