انٹرنیشنلتازہ ترین

سال ایشیا کا سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا

ایشیا میں رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا جس میں مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ویت نام کے شمالی علاقوں میں طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، طوفان کی زد میں آکر 12 لاپتہ اور 78 زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل چین میں طوفان کے باعث بجلی گرنے، شدید بارش اور 145 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے تھے جس سے 2 افراد ہلاک اور 92 زخمی ہوئے تھے۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 8 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، طوفان یاگی چین کے صوبے ہینان سے ٹکرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker