پاکستان

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو ناصرف منظورکیا بلکہ بھرپور سپورٹ کیا: مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں پر ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا ہے۔

ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو نا صرف منظورکیا بلکہ بھرپور سپورٹ کیا، یہ ایم کیو ایم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق وزیر قانون نےکہا کہ 27 ویں ترمیم کا بل جس کمیٹی میں جائےگا وہاں بلدیاتی بل پہلے سے موجود ہے،کوشش ہوگی کہ اسے دیگر جماعتوں کی حمایت ملے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق) اوراستحکام پاکستان پارٹی پہلے ہی حمایت میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker