بلوچستانتازہ ترین

اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی

اسلام آباد ائیرپورٹ سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے سبب انجن کے بلیڈز کو نقصان پہنچا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی تو بلندی پکڑنے کے دوران طیارے کے انجن نمبر 2 سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کے بلیڈز کو نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا اور مسافروں کو متبادل طیارے سے منزل پر روانہ کیا گیا جبکہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر پرواز پی کے 326 کے مسافروں کی روانگی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ انجینئرز کی ٹیم انجن کی مرمت کا کام کرر ہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker