بزنس

وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دے دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری سمت بڑی واضح ہے سپر ٹیکس کو ختم کرنا ہے، ہم ہر سال سپر ٹیکس کے خاتمے کی مزید کوشش کرتے رہیں گے۔

دوران اجلاس رکن کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے تجویز پیش کی کہ سپر ٹیکس میں استثناکی حد 50 کروڑ کی بجائے ایک ارب کردیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ حد ایک ارب کرنے کیلئے پھر 250 ارب کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker