انٹرنیشنل

پاکستان کے جوابی حملوں کا خوف، افغان طالبان عہدیدار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کابل سے فرار

پاکستان کے جوابی حملوں کے خوف سے افغان طالبان عہدیدار 4 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے صوبہ غور فرار ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ غور کے کم از کم چار ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے متعدد عہدیدار ہفتہ کی صبح چار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ممکنہ پاکستانی فضائی حملوں کے خوف سے اس صوبے میں پہنچے۔

افغان میڈیا نے ہیلی کاپٹر کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں افغان طالبان عہدیدار صوبہ غور پہنچے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی حملوں کے خوف سے طالبان کے کئی عہدیدار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان اور دایکندی کی طرف فرار ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker