پاکستانتازہ ترین

سید علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد تعینات، نوٹیفکشن جاری

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد پولیس کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اکبر ناصر خان کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو تعینات کردیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے افسر سید علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔

سابق آئی جی اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سیکرٹری تجارت خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور مقررکر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker