پاکستانKhyber Pakhtunkhwa
لکی مروت: بارشوں کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شکر گڑھ میں حالیہ بارشوں کے بعد نالہ بئیں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ برج اور حافظ آباد میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہےجس کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی آبادیوں کو خالی کرانا شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ترجمان این ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹے میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں مزید 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد حالیہ بارشوں سے ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 291 ہوگئی ہے ۔



