تازہ ترینانٹرنیشنل

بنگلادیش کی خصوصی عدالت میں حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد

بنگلادیش کی خصوصی عدالت میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام عائد کر دیے گئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل کی سماعت براہ راست نشرکی گئی، سماعت میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ مفرور سابق وزیراعظم نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کچلنے کے لیے منظم، وسیع اور مربوط حملے کروائے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ حملے میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکمران جماعت کے مسلح کارکنوں کو بھی استعمال کیا گیا، منظم حملہ انسانیت کے خلاف جرائم کے زُمرے میں آتا ہے۔

شیخ حسینہ واجد کے ساتھ سابق وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس پر بھی حملوں میں مدد کرنے، اُکسانے، معاونت، سہولت کاری، سازش اور اجتماعی قتل عام نہ روکنے میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker