تازہ ترینپاکستان

واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کو تیار

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جو اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں اکاؤنٹ سیٹنگز میں لاگ آؤٹ آپشن کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے صارفین واٹس ایپ سے مختصر وقفہ لے سکیں گے۔

لاگ آؤٹ آپشن پر کلک کرنے پر صارفین کو دو انتخاب دیے جائیں گے، پہلا آپشن لاگ آؤٹ کے ساتھ تمام ڈیٹا اور ترجیحات کو حذف کر دے گا جو ایپ ان انسٹال کرنے کے مترادف ہوگا لیکن اس سے گروپس سے نہیں نکالا جائے گا۔

دوسرا آپشن لاگ آؤٹ کے باوجود تمام چیٹس، گروپ چیٹس، ڈیٹا اور ترجیحات کو محفوظ رکھے گا جسے صارف فون نمبر کے ذریعے دوبارہ سائن ان کرکے بحال کر سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق یہ فیچر ان صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو واٹس ایپ سے کچھ عرصے کے لیے بریک لینا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker