تازہ ترینانٹرنیشنل

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 31 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ میں امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی ٹینکوں سے گولا باری اور فائرنگ سے کم سے کم 31 فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رفح میں نتزاریم راہداری پر خوراک کی تقسیم کے امریکی مرکز پر ہزاروں فلسطینی جمع تھے۔

اس موقع پر اسرائیلی ٹینکوں کی جانب سے گولا باری اور فائرنگ کی گئی۔

حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے ایمبولینسوں کو زخمیوں تک رسائی روک دی۔

نئی قائم کی جانے والی غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن نے پیر سے کام کا آغاز کیا تھا، تب سے اب تک اسرائیلی فوج امداد لینے کے لیے آئے افراد پر 4 بار حملے کرچکی ہے۔

دوسری جانب امریکا نے اپنی پیش کردہ غزہ جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے جواب کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں مستقل جنگ بندی کو یقینی نہیں بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker