
ذرائع کے مطابق محمد نواز سے متعلق کی گئی کارروائی کا اعلان بھی آئی سی سی کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کا نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آنے پر ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے اور وہی اس کارروائی کو مکمل کرے گی۔
واضح رہے کہ الزام ثابت ہونے پر ان پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔



