سائنس اور ٹیکنالوجی

دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز، عوام کو کب میسر ہوگی؟

دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔

اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں ائیرٹیکسی سروس عوام کے لیے شروع کی جائے گی۔

دبئی اور العین کے درمیان صحرائی علاقے مرغم سے ائیر ٹیکسی نے اُڑان بھری اور اس نے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ تک پرواز مکمل کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ائیر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گی جس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جب کہ یہ الیکٹرک ائیر ٹیکسی ماحول دوست ہے جو شور بھی کم کرے گی۔

حکام کے مطابق شہری علاقوں میں ائیر ٹیکسی کی مزید تجرباتی پروازوں کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اسکائی پورٹس کمپنی پہلا ائیر ٹیکسی اسٹیشن بنا رہی ہے جو دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker