بلوچستان

ژوب میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی

ضلع ژوب میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے مرغا کبزئی میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرولڈ ایکسپلوسو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے ذریعے کیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker