بلوچستان

بلوچستان کا امن اولین ترجیح ہے، فور جی بندش پر نفلوں کا ثواب نہیں ملتا: سرفراز بگٹی

بلوچستان کا امن اولین ترجیح ہے، فور جی بندش پر نفلوں کا ثواب نہیں ملتا: سرفراز بگٹی
🔶 وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فور جی اور موبائل سروسز بند کرنے کا مقصد کسی کو پریشان کرنا نہیں بلکہ دہشت گردوں کی کمیونیکیشن کو روکنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فون سروسز بند کرنے سے ہمیں کوئی نفلوں کا ثواب نہیں ملتا، لیکن ریاستی سلامتی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
🔶 سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ فور جی سروسز کی بندش پر ہمیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بلوچستان کا امن کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی تاکہ دہشت گرد عناصر کو ناکام بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker