بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کے داخلے اور فروخت پر پابندی عائد

کوئٹہ میں نئے غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کے داخلے اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

کمشنر و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق یہ اقدام شہر میں غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے جو کہ ٹریفک کے شدید مسائل اور جام کا سبب بن رہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے بشمول ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس، لیویز اور پولیس اہلکاروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تمام غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ نئے آٹو رکشوں اور موٹر سائیکل ٹرالیوں کو ضبط کریں جو کوئٹہ شہر میں داخل ہو رہے ہیں یا منتقل کیے جا رہے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ سے تمام متعلقہ محکمے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان احکامات کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں اور ماہانہ پیش رفت کی رپورٹ جمع کروائیں تاکہ معزز عدالت کو عوامی مفاد میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker