کھیلکرکٹ

ایشیاکپ میچز کے اوقات کار تبدیل ، پاکستانی وقت کے مطابق میچز کب شروع ہوں گے؟

ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) نے ایشیاکپ 2025  کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ۔

نئے اوقات کار کے مطابق ایشیاکپ کے میچز یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6:30 اور پاکستان وقت کے مطابق 7:30بجےشروع ہوں گے۔

 

15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے،  اس روز  ابو ظبی میں یواے ای اور عمان کےدرمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے جب کہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کےدرمیان میچ شام کو مقامی وقت 6:30 بجے شروع ہو گا۔

 

میچز کے اوقات کار میں تبدیلی موسم کی وجہ سے شائقین کی آسانی کو مدنظررکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیاکپ کے میچز شام کو مقامی وقت 6 بجے شروع ہونے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker