پاکستانتازہ ترین

ریکوڈک منصوبہ: کینیڈین کمپنی کی بلوچستان حکومت کو 71کروڑ روپے ایڈوانس دینے کی منظوری

بلوچستان کےعلاقے ریکوڈک میں کاپرگولڈ منصوبے میں کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے بلوچستان حکومت کو 71کروڑ روپےکی ادائیگی کردی۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہےکہ 71 کروڑ روپےکی ادائیگی بیرک گولڈ نے ایڈوانس رائلٹی کی مد میں کی ہے۔

صوبائی محکمہ معدنیات کے حکام کا کہنا ہےکہ ریکوڈک میں سونے، تانبے نکالنے کے منصوبے پر بیرک گولڈ کمپنی کام کر رہی ہے۔ ریکوڈک منصوبے سے پیدوار کا آغاز 2028 میں ہوگا۔

حکام کے مطابق ریکوڈک منصوبےکےمنافع میں بلوچستان کا حصہ 25 فیصد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker