پاکستانتازہ ترین

شکارپور میں پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کا راکٹ حملہ

شکارپور میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر راکٹ سے حملہ کیا جس میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے شکارپور کے قریب انڈس ہائی وے پرگشت کرتی ہوئی پولیس موبائل کو راکٹ سے نشانہ بنایا،حملے میں 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ گھوٹکی اور شکار پور میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد ڈاکوؤں کی قید سے چار مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کراچی، لاڑکانہ اور سکھر میں امن و امان کی صورتِ حال پر 6 اپریل کو جسٹس کمیٹی سندھ کی میٹنگ طلب کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker