تازہ ترینبلوچستان

وزیراعظم شہباز شریف کا کل کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کا کل کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے شہدا کی درجات بلندی اور زخمیوں کو جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker