پاکستان
نادرا ریکارڈ میں کوئی غیر متعلقہ فرد نظر آرہا ہے تو کیا کریں؟

نادرا کے ریکارڈ میں آپ کے خاندان کے افراد کی تفصیل میں کسی غیر متعلقہ فرد کا نام نظر آرہا ہے تو اسے ہٹانا نہایت ہی آسان ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق خاندان کے ریکارڈ میں کسی غیر متعلقہ فرد کی انٹری نظر آنے پر پریشان نہ ہوں بلکہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا Report Intruder فیچر استعمال کریں اور نادرا کو فوری اطلاع دیں۔
سب سے پہلے رپورٹ کرنے کے لیے آپ پاک آئی ڈی موبائل ایپ لاگ ان کریں۔
اس کے بعد فیملی کمپوزیشن میں جائیں، متعلقہ فرد کے نام پر ٹیپ کریں، تفصیل میں نیچے دیا گیا Report Intruder کا آپشن منتخب کریں، اطلاع پر نادرا جانچ اور ضروری کارروائی کرے گا۔



