پاکستان

پنجاب میں کسان گرین ٹریکٹراسکیم کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان گرین ٹریکٹراسکیم کا آغازکردیا، اس حوالے سے ڈیجیٹل قرعہ اندازی بھی کردی۔

منصوبے کے مطابق اوکاڑہ میں 339، چکوال میں 111 اور ڈی جی خان میں 276 کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر دیئے جائیں گے، گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500 کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جارہی ہے، سی ایم سکیم کے تحت دئیے جانے والے 4 اقسام کے گرین ٹریکٹرز کا معائنہ کیا اور ٹریکٹر پر سوار ہو کر اس کی خصوصیات کا جائزہ لیا، مریم نواز نے ٹریکٹر ڈرائیونگ کو خوشگوار تجربہ قرار دیا۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ 25 سے 50 ایکڑ اراضی پر گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بالکل مفت بذریعہ قرعہ اندازی دیں گے، پنجاب میں زراعت کو میکانائزیشن کے جدید دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker