چیٹ جی پی ٹی کی 7 بہترین ٹِرکس جو آپ ابھی آزما سکتے ہیں

چیٹ جی پی ٹی دنیا کا مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ ہے۔
اسے دنیا بھر کے لوگ متعدد کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیسے تحریر لکھنے میں مدد لیتے ہیں یا کسی چیز کے بارے میں تفصیلات حاصل کرتے ہیں۔
مگر اس اے آئی چیٹ ٹول میں بہت کچھ چھپا ہے جس کا اندازہ بیشتر افراد کو نہیں ہوتا۔
اس میں کی جانے والی حالیہ اپ ڈیٹس جیسے ویژن، وائس، کینوس اور فائل اپ لوڈز وغیرہ کی بدولت یہ بہت طاقتور اے آئی ٹول بن چکا ہے۔
اس اے آئی ٹول کو آپ حقیقی دنیا کے متعدد کاموں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
تو چیٹ جی پی ٹی کی ایسی ٹِرکس کے بارے میں جانیں جن کا علم بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔
ورڈ فائل کو سیکنڈوں میں پی ڈی ایف میں تبدیل کریں
ایک ورڈ فائل کو پی ڈی ایف یا پی ڈی ایف فائل کو ورڈ میں تبدیل کرنا ہر فرد کے لیے آسان نہیں ہوتا۔
درحقیقت اگر آپ کو اس کا طریقہ معلوم ہے تو بھی چیٹ جی پی ٹی سے اسے بہت زیادہ تیز رفتاری سے مکمل کرایا جاسکتا ہے۔
بس ورڈ فائل کو ڈریگ کرکے چیٹ جی پی ٹی میں لائیں اور پھر اسے ہدایت دیں کہ اسے پی ڈی ایف میں تبدیل کردے۔
آپ متعدد ڈاکومنٹس کو ایک فائل بنانے کے لیے بھی چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے سکتے ہیں، فائل کے اہم حصوں کو دیکھ سکتے ہیں یا لے آؤٹ تبدیل کرسکتے ہیں۔
تصاویر کو ایڈٹ یا بہتر بنائیں
چیٹ جی پی ٹی کو تصاویر کراپ، برئٹ، ری سائز یا بیک گراؤنڈ غائب کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے کسی نئی چیٹ کو شروع کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔
جیسے پہلے اس سے ورڈ فائل کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرایا اور پھر اسی چیٹ میں اسے ہدایت کریں کہ تصویر میں سے کسی چیز کو ہٹا دے۔
چیٹ جی پی ٹی کسی سیلفی کو کارٹون میں بھی تبدیل کرسکتا ہے، بلکہ اسے انسٹا گرام اسٹوریز کے لیے بھی تیار کرسکتا ہے، بس تصویر کی فائل کو اپ لوڈ کرکے اسے ہدایت دیں اور وہ کسی فوٹوشاپ سافٹ وئیر کی طرح کام کرے گا۔
میٹنگز کو ریکارڈ اور اس کی تفصیلات کا خلاصہ حاصل کریں
چیٹ جی پی ٹی کے ریکارڈنگ اور اسکرین شیئرنگ ٹولز سے آپ بات چیت کو لائیو ریکارڈ کرسکتے ہیں یا آڈیو فائل کو اس میں اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے آڈیو ٹرانسکرائب کی جائے گی، اہم نکات کو ہائی لائٹ کیا جائے گا بلکہ فالو اپ ای میلز بھی ڈرافٹ یا اقدام تجویز کرسکتا ہے۔
یہ کلاس لیکچر، دفتری میٹنگز یا انٹرویوز میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کیلوریز ٹریک کریں اور غذائی پلان تیار کروائیں
اپنے کھانے کی پلیٹ کی تصویر اپ لوڈ کریں یا غذاؤں کی فہرست بناکر بھیجیں، چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے ان میں موجود کیلوریز کا تخمینہ لگایا جائے گا اور صحت کے لیے مفید متبادل بھی تجویز کیے جائیں گے۔
آپ اسے ہفتہ وار غذائی پلان کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں تاکہ جسمانی وزن میں کمی آسکے۔
پوسٹرز یا گرافکس ڈیزائن
اپنے کسی آن لائن بلاگ کے لیے پوسٹر بنانا چاہتے ہیں یا دعوت نامے تیار کرنا چاہتے ہیں؟ بس چیٹ جی پی ٹی کو بتائیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور وہ انہیں ڈیزائن کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
چیٹ جی پی ٹی کا یہ ٹول بہت زیادہ اچھا ہے اور یہ آپ کے مطلوبہ کاسٹیوم فونٹس کو استعمال کرسکتا ہے اور رنگوں کا بہترین انتخاب کرتا ہے۔
رسید یا اسکرین شاٹ کا تجزیہ
رسید یا بل کی تصویر لے کر اپ لوڈ کریں اور چیٹ جی پی ٹی کو اس کا تجزیہ کرنے کی ہدایت کریں۔
یہ اخراجات کے بارے میں جاننے کے لیے کافی بہترین ٹول ہے۔
سادہ ایپس تیار کرکے آزمائیں
ایک کاسٹیوم کیلکولیٹر بنانا چاہتے ہیں، ٹو ڈو لسٹ یا کچھ اور؟
چیٹ جی پی ٹی کینوس یا بلٹ ان کوڈ interpreter میں آپ اسے بتائیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور وہ رئیل ٹائم میں ایپ پروٹوٹائپ تیار کردے گا۔
اس کے لیے آپ کو کوڈنگ کے تجربے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی اور جب کام مکمل ہو جائے گا تو لائیو پریویو اور ایڈٹس کا آپشن بھی موجود ہوگا۔



