آج کی بات

ہمارے تھانے رشوت کا گڑھ ہیں،مگر وہاں لکھا ہوتا ہے
"رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔۔”
ہماری کچہری میں 200 روپے میں گواہ مل جاتا ہے،
مگر وہاں لکھا ہوتا ہے۔۔
"جھوٹی گواہی شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ ہے۔۔”
ہماری عدالتوں میں انصاف نیلام ہوتاہے،مگروہاں لکھا ہوتا ہے۔۔
"لوگوں کے درمیان حق کے مطابق فیصلہ کرو۔۔”
ہماری درسگاہیں جہالت سکھاتی ہیں، مگر وہاں لکھا ہوتا ہے۔۔
"علم حاصل کرو،ماں کی گودسے لےکرقبرکی گود تک”
ہمارے اسپتال موت بانٹتے ہیں، مگر وہاں لکھا ہوتا ہے
"اور جس نے ایک زندگی بچائی اس نے گویا سارے انسانوں کو بچایا۔۔”
ہمارے بازار جھوٹ، خیانت، ملاوٹ کےاڈے ہیں، مگر وہاں لکھا ہوتا ہے۔۔
"جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں۔۔”
ہم جو لکھتے ہیں یہ ہمارا عقیدہ ہے اور جو کرتے ہیں یہ ہماراعمل ہے۔جب عمل عقیدے کے خلاف ہو تو اس کا نام منافقت ہے۔۔



