پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم پاکپتن سے گرفتار

پاکپتن: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے سرکی قیمت لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان نے ویڈیوبیان میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو دکان اورپلاٹ دینےکا اعلان کیا تھا۔

پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پرملزم عبدالرحمان اور ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker