Khyber Pakhtunkhwa

پشاور: مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 فائر فائٹرز کی بھی حالت غیر

پشاور: کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے کوچی بازار میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ آتشزدگی کے واقعے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 مرد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ریسکیو حکام کےمطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6  فائرٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ اس دوران 2 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker