پاکستانتازہ ترین

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1232 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.53 فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1238 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1188روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1191 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker