پاکستانتازہ ترین

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ لوٹ کر 2 مزدوروں کو اغوا کرلیا، مغویوں کی تعداد 17 ہوگئی

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے مزید 2 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ٹھل روڈ پیٹرول پمپ سے مزید 2 مزدوروں کو اغوا کیا، ڈاکو فیصل آباد کے رہائشی مزدوروں کو اغوا کرکےکچےکی طرف فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق موقع پر موجود چوکیدار کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ پرلوٹ مار کی اور 2 مزدوروں کو اغوا کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمال کچےکے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، 4 مشتبہ افراد کوحراست میں لےکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker