پاکستانتازہ ترین

جامشورو : مزدہ کھائی میں الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

جامشورو کے علاقے تھانہ بولا خان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مزدہ گاڑی الٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کولہی برادری سے ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوع پر روانہ کر دی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے مزید ہلاکتوں کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی سڑکوں کی خستہ حالی اور تیز رفتاری ممکنہ طور پر حادثے کا سبب ہو سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker