پاکستان

کراچی: پنکچر کی دکان پر سویا ہوا شخص چھریوں کے وار سے قتل

کراچی: پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹراے4  میں پیش آیا جہاں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا،  مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران حملہ ہوا اور نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے اسے قتل کیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جب کہ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker