بلوچستانجرم

دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام: گرفتار لیکچرار ڈاکٹر عثمان 14روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کوئٹہ: انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں بیوٹمز یونیورسٹی کے گرفتار لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو  14روزکے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

کوئٹہ میں 12 اگست کو گرفتار کیے جانے والے بیوٹمز یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ڈاکٹر عثمان قاضی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

بیوٹمز یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کے الزام میں12 اگست کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

ڈاکٹر عثمان قاضی نے ویڈیو بیان میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کا اعتراف کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker