بزنس

پیٹرول سستا، اب موٹر سائیکل اور گاڑی کی پیٹرول ٹینکی کتنے میں فُل ہو گی؟ جانئے

پٹرول کی قیمت میں نمایاں 74 روپے کمی کے بعد موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور بڑی گاڑیوں کی ٹینکیاں فل کروانے کی لاگت میں بھی خاطر خواہ کمی آ گئی ہے، جس سے صارفین کو سینکڑوں سے لے کر ہزاروں روپے تک کا ریلیف ملے گا۔

Honda CD 70

پاکستان کی مقبول ترین موٹر سائیکل سی ڈی 70، جس کی ٹینکی کی گنجائش ساڑھے آٹھ لیٹر ہے، پہلے تقریباً 3 ہزار 171 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب اسے 2 ہزار 542 روپے میں فل کروایا جا سکے گا۔ اس طرح صارفین کو 629 روپے کی بچت ہوگی۔

Honda CG 125

اسی طرح 125 سی سی موٹر سائیکل، جس کی ٹینکی 9.2 لیٹر ہے، پہلے 3 ہزار 432 روپے میں فل ہوتی تھی، جو اب 2 ہزار 751 روپے میں فل ہوگی، یعنی 681 روپے کی بچت ممکن ہوگی۔

Suzuki GSX 125

سوزوکی جی ایس ایکس 125، جس میں 14 لیٹر کی بڑی ٹینکی دی گئی ہے، پہلے 5 ہزار 222 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب اس پر 4 ہزار 186 روپے لاگت آئے گی۔ اس طرح صارفین کو ایک ہزار 36 روپے کا ریلیف ملے گا۔

Suzuki Alto

گاڑیوں کی بات کی جائے تو پاکستان کی مقبول ترین گاڑی آلٹو، جس کی فیول ٹینک گنجائش 27 لیٹر ہے، پہلے 10 ہزار 71 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب 8 ہزار 73 روپے میں فل ہوگی۔ اس طرح تقریباً ایک ہزار 998 روپے کی بچت ہوگی۔

Suzuki Cultus

35 لیٹر فیول ٹینک رکھنے والی سوزوکی کلٹس کے مالکان کو تقریباً 2 ہزار 590 روپے کا فائدہ ہوگا، جبکہ ٹویوٹا یارس کی ٹینکی فل کروانے کی لاگت میں 3 ہزار 108 روپے کی کمی آئے گی۔

Toyota Corolla

55 لیٹر فیول ٹینک والی ٹویوٹا کرولا کے صارفین کو تقریباً 4 ہزار 70 روپے کا ریلیف ملے گا۔

Honda City

ہونڈا سٹی، جو 40 لیٹر کی ٹینکی کے ساتھ آتی ہے، پہلے تقریباً 14 ہزار 920 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب اس پر 11 ہزار 960 روپے خرچ ہوں گے۔ یوں صارفین کو 2 ہزار 960 روپے کی بچت حاصل ہوگی۔

Honda Civic

47 لیٹر فیول ٹینک رکھنے والی ہونڈا سوِک پہلے 17 ہزار 531 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب 14 ہزار 353 روپے میں فل ہوگی، جس سے تقریباً ساڑھے 3 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔

Elantra

50 لیٹر فیول ٹینک والی ہنڈائی ایلانٹرا پہلے 18 ہزار 650 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب 14 ہزار 950 روپے میں فل ہوگی، یوں صارفین کو 3 ہزار 700 روپے کا ریلیف ملے گا۔

KIA Sportage

62 لیٹر فیول ٹینک رکھنے والی کیا اسپورٹیج پہلے 23 ہزار 126 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب اس کی لاگت 18 ہزار 538 روپے رہ گئی ہے، جس سے صارفین کو 4 ہزار 588 روپے کی بچت ہوگی۔

Toyota Revo

بڑی گاڑیوں میں ٹویوٹا ہائی لکس ریوو، جس میں 80 لیٹر کا فیول ٹینک ہے، پہلے 30 ہزار 240 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب 24 ہزار 880 روپے میں فل ہوگی۔ اس طرح 5 ہزار 360 روپے کا فرق پڑے گا۔

Toyota Land Cruiser

اسی طرح 110 لیٹر فیول ٹینک رکھنے والی ٹویوٹا لینڈ کروزر وی ایکس پہلے 41 ہزار 580 روپے میں فل ہوتی تھی، جبکہ اب اس کی لاگت 34 ہزار 210 روپے رہ گئی ہے، جس سے صارفین کو 7 ہزار 370 روپے کی نمایاں بچت حاصل ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker