پاکستان

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سوئٹزرلینڈکے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے نمائندے شریک ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد فالو اپ کے طور پر تکنیکی سطح کے مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان ثالث کے طور پر مذاکراتی عمل کو سہولت فراہم کرتا رہےگا، پاکستان کا مقصد اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے مفاہمت کو آگے بڑھانا ہے، پاکستان امن عمل میں ثالثی کےکردار کو جاری رکھےگا۔

ایران سے مذاکرات کے لیے چیزیں ٹھیک جا رہی ہیں: جے ڈی وینس
دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا بھی کہنا ہےکہ ایران سے مذاکرات کل متوقع ہیں، ایران سے مذاکرات کے لیے چیزیں ٹھیک جا رہی ہیں، میرا شاید آئندہ دو روز میں سوئٹزرلینڈ جانا متوقع ہے، وٹکوف اور کُشنر ایران سے مذاکرات کے لیے وہاں موجود ہیں۔

ادھر ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہےکہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کچھ دیر میں سوئٹزرلینڈکے لیے روانہ ہوجائےگی، ایرانی وفد مفاہمتی یادداشت کی پیروی اور اس پر عملدرآمد کا مطالبہ کرے گا۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پرعمل کیا ہے، امریکا پابند ہےکہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبورکرے، اگلے فریق نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی تو سمجھوتہ خطرے میں پڑجائےگا، اگلےفریق کو جلدازجلد ضروری اقدامات کرنا ہوں گے، اگلےفریق نے اپنے وعدوں کی پاسداری سے انکار کیا تو ایران جوابی اقدامات کرےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker