انٹرنیشنلتازہ ترین

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتا ہوگیا

افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ دوران پرواز لاپتا ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ نائب صدر کو لے جانے والا طیارہ اڑان کےکچھ دیربعد ریڈار سے غائب ہوا، ایئرفورس کا طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا۔

ملاوی کے صدر نے طیارے کو ڈھونڈنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فضائی سفر بھی منسوخ کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker