انٹرنیشنلتازہ ترین

ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے چیف جسٹس نے صدر پزشکیان سے ان کے عہدے کاحلف لیا۔

مجلس شوری اسلامی میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سیاسی، دفاعی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، وفود بھی شریک ہوئے۔

تقریب حلف برداری میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھی خصوصی شرکت کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقار، مصلحت کے اصولوں کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ تعمیری و مؤثر روابط تلاش کریں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علاقائی سطح پر اولین طاقت بننا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker