تازہ ترینبلوچستان

وعدہ کرتاہوں صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کےدم لیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وعدہ کرتاہوں صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج ہم سب شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، صوبہ آج بہت سے مسائل کا شکار ہے، پیپلزپارٹی بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کا تحفظ کیا ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے، صوبے بلوچستان کےعوام کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker