انٹرنیشنلصحت

شوہر کی دوسری بیوی کیلئے پہلی بیوی نے 80 فیصد جگر عطیہ کردیا

سعودی عرب کے شہر طائف میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کی دوسری بیوی کے لیے پہلی بیوی نے قربانی دے کر مثال قائم کردی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق نورا سالم الشمری نامی خاتون جو ماجد بلدہ الروقی کی پہلی بیوی ہیں، انہوں نے اپنی سوکن تغرید عوض السعدی کو جگر عطیہ کیا، دراصل  تغرید عوض کئی عرصے سے ڈائیلیسز پر تھیں اور ان کے دونوں گردے ناکار ہوچکے تھے۔

گردے خراب ہونے کے سبب تغرید کا جگر بھی سخت متاثر ہوا، ماجد نے بیوی کے علاج کے لیے امریکا تک کا سفر کیا لیکن وہ ناکام رہے بلآخر شوہر نے دوسری بیوی کو اپنا ایک گردہ دینے کا فیصلہ کیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق اپنے شوہر کی قربانی دیکھتے ہوئے پہلی بیوی نورا نے اللہ کی رضا کے لیے اپنا 80 فیصد جگر سوکن کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹرز کے چیک اپ کے بعد دونوں کا خون میچ ہوگیا جس کے بعد کامیاب آپریشن کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker