پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی وفد فضل الرحمان سے ملنے پہنچا، حکومتی وفدکی موجودگی کے باعث واپس چلاگیا

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائش گاہ جانے والا پی ٹی آئی کا وفد وہاں پر حکومتی وفد کی پہلے سے موجودگی کے باعث واپس آگیا۔

پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔ وفد میں بیرسٹرگوہر، اسدقیصر، عمرایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

تاہم مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر حکومتی وفد پہلے سے موجود تھا جس کے باعث پی ٹی آئی کا وفد وہاں سے واپس آگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے وقت کا تعین دوبارہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کسی بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان اسمبلی فلور پر واضح کرچکے ہیں کہ وہ عدلیہ سے متعلق کسی متنازع ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے۔

بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ہم آج دوبارہ اسی نقطہ نظر پر پھر سے اتفاق کرلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker