پاکستانPunjab

رحیم یارخان: مسافر بس اور ریسکیو ایمبولینس میں ٹکر، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

رحیم یارخان میں  مسافر بس اور ریسکیو ایمبولینس میں تصادم سے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ رحیم یارخان میں کوٹ سمابہ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس اور ایمبولینس میں تصادم ہوا۔

 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے  لاشوں اور زخمیوں کو فوری شیخ زید اسپتال منتقل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker