پاکستان

انتشار پسند پارٹی کا ایک اور بیانیہ بے نقاب، جج کی ریٹائرمنٹ کو استعفے سے جوڑ دیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک جج نے حکومتی دباؤ کے باعث عدالت میں بیٹھے استعفیٰ دے دیا، جھوٹ پر مبنی نکلی۔
درحقیقت ویڈیو میں دکھائے گئے جج، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر ابراہیم، اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عدالت کو خیرباد کہہ رہے تھے۔
یہ ویڈیو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پیج سے شیئر کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ جج صاحب نے حکومت کے کیس کی سماعت کے دوران غیر قانونی دباؤ کے باعث عدالت میں ہی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ انہوں نے جاتے جاتے کرسی کو سلوٹ کیا اور کہا کہ “مجھ سے کم از کم یہ بے غیرتی نہیں ہوتی”۔ ویڈیو کو سیاسی تاثر دے کر اسے سپریم کورٹ کے ججز پر “طمانچہ” قرار دیا گیا۔
تاہم سینئر صحافی محمد عمیر نے اس ویڈیو کے پیچھے کی اصل حقیقت واضح کر دی۔ انہوں نے اپنے تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ پر لکھا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال اصغر ابراہیم کے حوالے سے ویڈیوز زیر گردش ہیں کہ انہیں دباؤ کا سامنا تھا اور انہوں نے استعفیٰ دیا، مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ کل باقاعدہ طور پر ریٹائرڈ ہوئے ہیں اور یہ ویڈیو ریٹائرمنٹ کے موقع کی ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker