بلوچستانتازہ ترین

پشین : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار،خود کش جیکٹس سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پشین میں سیکورٹی فورسزنے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت5ددہشت گردوں کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے خود کش جیکٹس سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاسیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر مفتی قاسم سمیت5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3خود کش جیکٹس ،2کلاشنکوف،2پستول،راکٹ لانچر کے گولے ،15گرنیڈ اور متعدد آئی ای ڈیز برآمد کرلیں ۔ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد علاقے میں کسی بڑی کارروائی کا منصوبہ بنارہے تھے جسے سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker