انٹرنیشنل

جی سیون ممالک کا ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم

جی سیون ممالک نے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جی سیون ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران امریکا معاہدے کی حمایت کرتے ہیں، معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ بین الاقوامی سمندری گزرگاہوں سے بنا پابندی یا ٹول آمدورفت عالمی تجارت کی بنیاد ہے۔

مشترکہ بیانیے میں مزید کہا گیا ہےکہ لبنان میں فوری اور مضبوط جنگ بندی اور لبنانی قیادت کی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنےکی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ جی سیون ممالک نے آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے اور توانائی ذخائر میں اضافےکے عزم کا اظہار بھی کیا۔

جی سیون ممالک نے قانون کی حکمرانی پر مبنی آزاد اور کھلےانڈوپیسیفک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ جی سیون ممالک میں امریکا، فرانس، برطانیہ، جرمنی، جاپان، اٹلی اور کینیڈا شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker