ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی، انکا افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور ہم افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کی امیر قطر سے ملاقات ہوئی جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ قطر نے جس طرح معاملات کو سنبھالا میں اس سے خوش ہوں، میرے خیال میں ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی ہے تاہم ہم وہاں کوئی سرماریہ کاری کرنے نہیں جارہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ہم ایران کا افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، میرے لیے سب سے اہم یہ ہےکہ ایران کے پاس کبھی ایٹمی ہتھیار نہ ہوں اور معاہدے کے تحت ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا توایران کو تباہ کردیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ لبنان کی جنگ کو نسبتاً معمولی تنازع سمجھتا ہوں، اسرائیل کو تجویز دی ہے کہ حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپی جائے، اسرائیل کو بتایا تھا کہ مجھے بیروت پر اسرائیلی حملہ پسند نہیں آیا، اگر اسرائیل یہ کام دوسرے لوگوں کو مارے بغیر نہیں کر سکتا تو پھر شام کو یہ کام کرنا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس کوبھی یوکرین سے معاہدہ کرنا چاہیے، آج یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہو ی۔



