پاکستان

شہر قائد میں آج رات سے کل پورا دن موسلادھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج رات گئے سے کل پورا دن موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق چند مقامات پر موسلا دھار اور شدید بارشیں بھی ہوسکتی ہیں، امید ہے کہ ہوا کا یہ شدید کم دباؤ آج رات دو بجے سے کل پورا دن بارشیں برسا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام حالات میں ستمبر میں ہوا کا شدید کم دباؤ عموماً نہیں بنتا، یہ سسٹم کتنی بارشیں برسائے یا ایسے ہی نکل جائے اس کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker